Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

’دراندازوں کو پناہ دینا بڑے جرائم میں شامل‘: وزیر داخلہ

امن و سلامتی کو متاثر کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے(فوٹو سبق)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے کہا ہے کہ سرحدی خلاف ورزی کرنے والے دراندازوں کو نقل وحمل، سکونتی سہولتیں فراہم یا انہیں کسی قسم کی پناہ دینا بڑے جرائم میں شامل ہے جو مملکت کے قوانین سے تجاوز کرنے کے مترادف ہے۔ 
ویب نیوز سبق کے مطابق وزیر داخلہ نے ہفتے کو ایک ٹویٹ میں کہا ’دراندازوں کو نقل وحمل ، روزگار یا پناہ دینا مملکت کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے‘۔
’یہ عمل بڑے جرائم میں شامل ہے اور جو کوئی بھی مملکت کے امن و سلامتی کو متاثر کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے‘۔ 
واضح رہے سعودی عرب کے تمام ریجنز میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کریک ڈاون مہم جاری ہے۔ مہم کے دوران اقامہ قوانین اور سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کی جاتا ہے۔ 
اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 24 جون سے 30 جون تک 19 ہزار 812 غیر ملکیوں کوحراست میں لیا جاچکا ہے۔  

شیئر: