Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025

پارسل کے ذریعے کوکین سمگلنگ کی کوشش ناکام

کوکین انتہائی مہارت سے پارسل میں چھپائی گئی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ کسٹم نے بڑی مقدار میں کوکین کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔ بیرون مملکت سے پارسل کے ذریعے 1.7 کلوگرام کوکین بھیجی گئی تھی۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے محکمہ کسٹم و زکوۃ کمیٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے بھیجا جانے والے پارسل میں کوکین اس مہارت سے چھپائی گئی تھی کہ اسے تلاش کرنا کافی دشوار تھا۔
 کسٹم نے کوکین کے پارسل کے بارے میں محکمہ انسداد منشیات کو دی تاکہ  وصول کرنےوالوں کو گرفتار کیاجاسکے۔ انسداد منشیات کی ٹیم نے پارسل وصول کرنے کےلیے آنے والے کو حراست میں لے لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پارسل بیرون ملک سے ریاض بھیجا گیا تھا جہاں شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈْے پر متعین محکمہ کسٹم کے اہلکار کو پارسل پرشک ہوا جس پراس کی باریک بینی سے جانچ کی گئی تو اس میں چھپائی گئی کوکین برآمد ہوئی۔
 
 

شیئر: