Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی سفیر نے امیر قطر کو اسناد سفارت پیش کردیں

امیر قطر نے شاہ سلمان اور کے لیے خیر سگالی کے پیغامات سپرد کیے۔ (فوٹو ایس پی اے)
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان نے اسناد سفارت پیش کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق امیر قطر نے سعودی سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے آرزو ظاہر کی کہ وہ دونوں برادر ملکوں قطر اور سعودی عرب کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مستحکم بنانے کی مہم میں سرخرو ہوں۔ 
امیر قطر نے اس موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے خیر سگالی کے پیغامات بھی سعودی سفیر کے سپرد کیے۔ 
سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد نے امیر قطر کو شاہ سلمان اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات پہنچاتے ہوئے کہا کہ وہ تمام شعبوں میں دونوں برادر ملکوں کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ 

شیئر: