Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 06 جولائی ، 2025 | Sunday , July   06, 2025
اتوار ، 06 جولائی ، 2025 | Sunday , July   06, 2025

عراق میں شدید گرمی، دفاتر بند، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

ماہرین کے مطابق عراق کے متعدد شہروں میں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔ ( فوٹو: الحرہ)
عراق میں گرمی کی شدید لہر کے باعث متعدد شہروں میں سرکاری و نجی دفاتر بند کر دیے گئے جبکہ لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بصرہ، نجف، دیالی، ذی قار، کربلا اور دیوانیہ میں تمام سرکاری دفاتر میں کام روک دیا گیا ہے جبکہ صلاح الدین کمشنری میں ڈیوٹی اوقات محدود کر دیے گئے۔
مذکورہ شہروں میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جانے پر حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ’شدید گرمی کے عالم میں بجلی کا منقطع ہے۔ حکومت بجلی کی فراہمی میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے‘۔
عراقی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ’ملک کے متعدد شہروں میں شدید گرمی کی حالیہ لہر ہفتہ تک جاری رہے گی‘۔
ماہرین موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ عراق کے متعدد شہروں میں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔
 

شیئر: