Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
تازہ ترین

 سعودی عرب میں37 ملین برس قدیم وہیل کا ڈھانچہ دریافت

ماہرین کا کہنا ہے کہ نایاب وہیل کا ڈھانچہ مکمل ہے۔ (فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں جیالوجیکل ٹیم نے مملکت کے شمالی پہاڑی علاقے میں وہیل کا ڈھانچہ دریافت کیا ہے جو 37 ملین برس پرانا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نایاب وہیل کا ڈھانچہ مکمل ہے۔ 
ویب نیوز سبق نے جیالوجیکل سروے ٹیم کے سربراہ انجینئیرعبداللہ الشمرانی کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مملکت کے شمالی علاقے کی القریات کمشنری کے مغربی جانب ’الحدیثہ ‘ قصبے کے قریب پہاڑی سلسلے میں 37 ملین برس قدیم وہیل کا ڈھانچہ ملا ہے تاہم ماہرین اس بارے میں مزید تحقیق کررہے ہیں۔ 

ابتدا میں وہیل کی کچھ باقیات ہی دریافت ہوئی تھیں(فوٹو سبق)

جیالوجیکل ٹیم کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ابتدا میں وہیل کی کچھ باقیات ہی دریافت ہوئی تھیں مگر اب تقریبا اس کا مکمل ڈھانچہ برآمد ہوگیا ہے ۔ 
ماہرین کا کہنا ہے کہ وہیل کی عمر 37 ملین برس ہے جس کا اندازہ اس کی باقیات اور اطراف میں ملنے والے چٹانی پتھروں کا تجزیہ کرنے سے لگایا جاتا ہے۔ 

شیئر: