Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مملکت میں کہیں بارش اور کہیں موسم ابر آلود رہنے کا امکان

سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ  پیر 28 جون کو مملکت کے مختلف علاقوں میں موسم آبرآلود جبکہ کہیں بارش کا امکان ہے۔ 
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جازان، عسیر اور الباحہ ریجن کے بلند پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ 
بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں تک پہنچ سکتا ہے جبکہ مشرقی ریجن کے بعض علاقوں کے علاوہ ریاض اور شمالی حدود کے علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ 
مملکت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت حفرالباطن میں رہنے کا امکان ہے جہاں پارہ 49 ڈگری سیٹی گریڈ جبکہ السودہ کے پہاڑی علاقوں میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ 

شیئر: