Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

جمعے کو موسم کیسا رہےگا؟

السودہ کے علاقے میں درجہ حرارت 15 ڈگری رہنے کا امکان ہے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے جمعے سے متعلق مملکت بھر میں  موسمی تبدیلیوں سے متعلق توقعات پیش کی ہیں- 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ کل جیزان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ مملکت کے بیشتر علاقوں کا موسم مستحکم ہوگا-  
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ کے پہاڑی علاقوں میں بھی مطلع ابر آلود ہوگا- وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی اور تیز ہوائیں چلیں گی-  
قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ کل مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ینبع میں ہوسکتا ہے جبکہ سب سے کم درجہ حرارت  15 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوگا- 

شیئر: