Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کاوسٹ نے پورٹیبل کورونا سکریننگ سسٹم تیار کرلیا 

کورونا وائرس کی بدلتی ہوئی شکلوں کا تعاقب بھی کرسکتا ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی (کاوسٹ) کی قیادت میں بین الاقوامی سکالرز نے پورٹیبل کورونا سکریننگ سسٹم  تیار کیا ہے۔
 نیا سکریننگ سسٹم  بیگ کے سائز کا ہے اور لمحوں میں اس کا رزلٹ آجاتا ہے۔ یہ کورونا وائرس اور اس کی بدلتی ہوئی شکلوں کا تعاقب بھی کرسکتا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئے پورٹیبل کورونا سکریننگ سسٹم کا نام Nirvana رکھا گیا ہے اور یہ کاوسٹ کینیڈا کے سیلک انسٹی ٹیوٹ، سعودی وزارت صحت اور سعودی عرب کی متعدد جامعات کی مشترکہ کوششوں کا ثمر ہے۔
کاوسٹ میں معاون پروفیسر مولی کا کہنا ہے کہ ’اس ٹیکنالوجی کی مدد سے SARS-Cov-2 وائرس کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔  

شیئر: