Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

کنگ عبد اللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے معاہدہ

سعودی سپورٹس فار آل فیڈریشن اور کنگ عبد اللہ فنانشل ڈسٹرکٹ مل کر کام کریں گے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی سپورٹس فار آل فیڈریشن (ایس ایف اے) اور کنگ عبد اللہ فنانشل ڈسٹرکٹ (کے اے ایف ڈی) نے ڈسٹرکٹ میں فعال اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے والے باہمی تعاون کے فریم ورک کی تشکیل کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق کے اے ایف ڈی کانفرنس سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ سعودی سپورٹس فار آل فیڈریشن کے صدر شہزادہ خالد بن الولید بن طلال السعود نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
ایس ایف اے اور کے اے ایف ڈی ہیلتھ اور تندرستی پر مرکوز اقدامات کے پروگرام کو ڈیزائن کرکے رہائشیوں اور زائرین کے لیے ایک صحت مند کمیونٹی بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
اس کے ساتھ ورکشاپس اور کمیونٹی کھیلوں کی سرگرمیوں کی میزبانی کے لیے کے اے ایف ڈی کی سہولتوں سے استفادہ کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان مرتب کیا جائے گا۔
شہزادہ خالد بن الولید بن طلال السعود نے کہا کہ ’کے اے ایف ڈی کے ساتھ ہمارا معاہدہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جسمانی سرگرمی ہماری تمام کمیونیٹیز کے لیے پرکشش اور قابل رسائی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم کے اے ایف ڈی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کے لیے کنگ عبد اللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کو کھیلوں کے ایک مرکز میں تبدیل کرنے کے طریقے تلاش کریں۔‘
ایس ایف اے کے صدر نے کہا کہ ’ ہم اپنی کمیونیٹیز کو ایک ساتھ شامل کرنے اور ان کو مزید تقویت بخشنے کے نئے طریقوں کی تلاش کے حوالے سے پرجوش ہیں۔‘
یہ شراکت دادی صحت مند اور زیادہ فعال مملکت کے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مقامی اور قومی اداروں مثلاً وزارت بلدیات،دیہی امور،ہاؤسنگ اور سعودی ڈیٹا اور ال اتھارٹی (ایس ڈی اے آئی اے) کے ساتھ موجودہ کاموں میں اضافے پر غور کرے گی۔  
ایس ایف اے نے معیار زندگی کے پروگرام کے لیے اس کی سپورٹ کے حصے کے طور پر، 2021 کے اوائل میں اپنی سٹارٹ ناؤ مہم کا آغاز کیا تھا جس میں ہر عمر، قابلیت اور پس منظر کے رہائشیوں کو جسمانی سرگرمی میں شامل ہونے کا کہا گیا تھا۔
سعودی سپورٹس فار آل فیڈریشن نے حال ہی میں ایس ڈی اے آئی اے کے ساتھ شراکت میں ایک ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ اور احسان اقدامات چیلنج کا بھی آغاز کیا جس سے لوگوں کو خیرات دینےکے لیے آگے بڑھنے کی ترغیب دی گئی تھی۔
ایس ایف اے مملکت کے مقامی حکام کے ساتھ عوامی سطح اور پارکوں کو فعال کرنے کے لیے سرگرمی سے کام کر رہا ہے تاکہ کمیونٹی پر مبنی کھیلوں کی سرگرمیوں کی میزبانی کی جا سکے۔

شیئر: