Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی وزیر خارجہ کے نام مصری وزیر خارجہ کا مکتوب 

مصری عہدیدار نے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی کو مکتوب پیش کیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو مصری وزیر خارجہ سامح شکری کا مکتوب موصول ہو اہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ماتحت فروغ خواتین تنظیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایھاب فوزی نے منگل کو ریاض دفتر خارجہ میں ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سعودی عرب میں متعین مصری سفیر احمد فاروق بھی موجود تھے۔ 

شیئر: