Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی شہری کا عسیر سے اونٹ پر سفر حج

تاریخی راستے سے گزرتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچے گا۔(فوٹو الاخباریہ)
سعودی عرب کے علاقے عسیر میں سعودی شہری عثمان الشاہین  نے اونٹ پر سوار ہوکر سفر حج کا آغاز کیا ہے۔
عثمان الشاہین باحہ میں ہاتھیوں کے تاریخی راستے سے گزرتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچے گا۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو میں سعودی شہری نے کہا کہ’ اونٹ پر سفر حج کا پروگرام اس جذبے سے بنایا ہے کہ آبا اجداد کی بھولی بسری یادیں تازہ ہوں۔ ہمارے بزرگ ہاتھیوں کے راستے سفر کرکے حج کے لیے مکہ مکرمہ جایا کرتے تھے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ ہاتھیوں کا راستہ عظیم تاریخی شاہراہوں میں شمار ہوتا ہے۔ عازمین حج آغاز اسلام میں اسی شاہراہ سے حج کا سفر کیا کرتے تھے‘۔ 
عثمان الشاہین  نے بتایا کہ  ’اونٹ پر سعودی بادیہ نشینوں والا لباس زیب تن کرکے سفر کررہا وہں تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ میں شہر کا رہائشی نہیں بلکہ صحرا نشین بدو ہوں۔ یہ الگ بات ہے کہ اس وقت سعودی عرب دنیا کے 20 بڑے ممالک کی صف میں شامل ہے‘۔ 

شیئر: