Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مشرقی ریجن اور ریاض منگل سے جمعرات تک گرد آلود ہواؤں کی زد میں

گرد آلود ہواؤں کے اثرات مدینہ اور مکہ ریجنوں تک پھیل جائیں گے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ منگل 22 جون سے جمعرات تک تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مشرقی ریجن اور ریاض کے متعدد مقامات گرد آلود ہواؤں کی زد میں ہوں گے۔ ان کا سلسلہ نجران تک پھیل جائے گا جبکہ عسیر اور باحہ کے مشرقی علاقے بھی متاثر ہوں گے۔
قومی مرکز نے بتایا کہ گرد آلود ہواؤں کے اثرات مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ ریجنوں تک پھیل جائیں گے۔ ان دونوں ریجنوں کے ساحلی مقامات خاص طور پر متاثر ہوں گے۔  
بیان میں موسمیات کے  قومی مرکز نے توقع ظاہر کی کہ  منگل کو جازان، عسیر اور باحہ کے بالائی علاقوں کا مطلع ابر آلود رہے گا۔ وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے  مرکز کا کہنا ہے کہ منگل کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ساحلی مقامات پر تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔  
قومی مرکز نے بتایا کہ  بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے مغرب کی جانب ہوگا۔ ہواؤں کی فی گھنٹہ رفتار 42 کلو میٹر تک ہوگی۔ لہریں ڈھائی میٹر تک اونچی ہوں گی۔ 
خلیج عرب کے حوالے سے قومی مرکز نے بتایا کہ 20 سے 38 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے شمال سے مغرب کی جانب ہوائیں چلیں گی۔ ظہر کے بعد ہواؤں کا رخ بدل جائے گا۔ شمال سے مشرق کی جانب چلنے لگیں گی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے کئی علاقوں میں پیر کو گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔ جازان اور عسیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات تھیں۔

 

شیئر: