Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

سعودی عرب نے دوحہ میں نیا سفیر مقرر کر دیا

’قطری وزیر خارجہ نے نئے سعودی سفیر کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
 سعودی عرب نے شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان آل سعود کو دوحہ میں اپنا نیا سفیر مقرر کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی کے پیش کردیئے ہیں۔
اس موقع پر قطری وزیر خارجہ نے اپنے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نئے سعودی سفیر کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ’ دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے اور مستحکم تعلقات کو فروغ دینے میں ہم سعودی سفیر کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے‘۔

شیئر: