بیرسٹر اسد اویسی سافٹ بال کرکٹ ٹورنامنٹ جمعرات کو ہوگا
جدہ..... این آر آئی سعودی کرکٹ فریٹرنیٹی فورم کے زیر اہتمام چھٹے بیرسٹر اسد الدین اویسی سافٹ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز جمعرات کو اولڈ ایئرپورٹ گراونڈ پر ہوگا۔ اس دو روزہ ٹورنامنٹ میں حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والی 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں چار مینار مجلس الیون، مغل پورہ ممتاز الیون، ملک پیٹ حیدرآباد رائلز الیون، شاہ علی بنڈا بی ایچ کرکٹ کلب، ملے پلی ایم ایف کرکٹ کلب، سلطان شاہی پرواس کرکٹ کلب، راجندر نگر ہائی ٹیک الیون ، تلنگانہ جی ڈبلیو اے واریئرز الیون ، سیون ٹومبز کنگز الیون، گول کنڈا ایم ایچ ایم کرکٹ کلب ، تارکناک اسٹرائیکرز الیون اور بارکس میدی کرکٹ کلب شامل ہیں۔ گزشتہ روز ٹورنامنٹ کے ڈراز نکالے گئے۔ فورم کے چیئرمین اعجاز احمد خان ، وائس چیئر مین سید وقار الدین، چیف ایگزیکٹو افسر ہارون عبداللہ ، صدر محمد عرفان قریشی کے علاوہ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بزم اتحاد گلوبل کے صدر احمد الدین اویسی اور خالد المعینا ہونگے۔