Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی فٹبال لیگ سیزن 12 اگست سے شروع ہونے کی توقع

لیگ سیزن کے آغاز کی ابتدائی تاریخ سے آگاہ کیا گیا ہے( فائل فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی پروفیشنل لیگ (ایس پی ایل) نے 20 اگست 2022 کے ڈومیسٹک سیزن کے آغاز کے لیے 12 اگست کی عارضی تاریخ مقرر کی ہے۔
سعودی سپورٹس اخبار الریاضیہ نے سعودی پروفیشنل لیگ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایسوسی ایشن نے وزارت کھیل میں تکنیکی امور کی ایجنسی کو لیگ سیزن کے آغاز کی ابتدائی تاریخ سے آگاہ کیا ہے تاکہ سٹیڈیمز کی بحالی کے تمام کام مکمل ہوں اور وقت سے پہلے انہیں تیار کیا جا سکے۔
عرب نیوز کے مطابق 2020-21 سیزن 30 مئی کو اختتام پذیر ہوا جس میں الہلال فٹبال کلب نے ڈومیسٹک مقابلوں میں ریکارڈ 17 واں ٹائٹل جیتا۔
اس کے بعد سے سعودی عرب کی سینئیر قومی ٹیم نے 2022 ورلڈ کپ کے لیے اے ایف سی کوالیفیکیشن کا دوسرا راؤنڈ ختم کیا اور ستمبر میں ہونے والے آخری مرحلے میں پروگریس کیا۔
ذرائع نے یہ بھی اشارہ کیا ہے کہ 10 روزہ بین الاقوامی بریک سے قبل لیگ کے تین راؤنڈ کھیلے جائیں گے جس میں پہلی بار سعودی سکواڈ طلب کیا گیا ہے۔

شیئر: