Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ایک ہفتے کے دوران کورونا ایس او پیز کی 18 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں

ریاض ریجن میں 6 ہزار خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی 18 ہزار 400 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
الاخباریہ کے مطابق ریاض ریجن ایس او پیز کی خلاف ورزیوں میں سرفہرست رہا جہاں 6 ہزار خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔
الشرقیہ ریجن میں دو ہزار 700، مکہ مکرمہ ریجن میں دو ہزار 300 اور مدینہ منورہ میں ایک ہزار 500 خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔
 القصیم ریجن میں ایک ہزار 200 ، حدود شمالیہ ریجن میں 850، تبوک ریجن میں 845، حائل ریجن میں 804، باحہ ریجن میں 383، نجران ریجن میں 193، عسیر ریجن میں 178 اور جازان ریجن میں میں 68 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو پھر ہدایت کی کہ وہ وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر تدابیر کی پابندی جاری رکھیں اور اس حوال سے متعلقہ اداروں کے ایس او پیز پر عمل کرتے رہیں۔
 

شیئر: