Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مسجد قبا آج سے چوبیس گھنٹے کھولنے کا فیصلہ 

کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر تدابیر کی پابندی کرنا ہوگی۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے اتوار 20 جون سے مسجد قبا چوبیس گھنٹے کھولنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’زائرین اور نمازی اب کسی بھی وقت عبادت اور زیارت کے لیے جا سکتے ہیں تاہم انہیں کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر تدابیر کی پابندی کرنا ہوگی‘۔
سعودی خبر رساںد ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد قبا اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد ہے جسے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ سے مدینہ منورہ ہجرت کے موقع پر تعمیر کرایا تھا۔
مسجد قبا، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ شہروں کو جوڑنے والے ھجرہ روڈ پر واقع ہے- یہ مسجد نبوی سے جنوب میں ساڑھے تین کلو میٹر دور ہے۔
مسجد قبا، مسجد نبوی کے بعد سب سے بڑی مسجد اور چوکور شکل کی ہے۔ 

شیئر: