Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

کئی علاقوں میں بارش اور ساحلی شہروں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

سعودی محکمہ موسمیات کے قومی مرکزکا کہنا ہے کہ اتوار کو مملکت کے بعض علاقوں میں بارش جبکہ ساحلی شہروں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ 
موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نجران ، جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ ریجن کے بعض پہاڑی علاقوں میں موسم آبر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں بارش کی بھی توقع ہے۔ 
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں کے علاوہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تیز ہوا کےساتھ ساتھ گرد وغبار بھی چھایا رہے گا جبکہ مملکت کے مشرقی اور وسطی علاقوں خاص کرنجران میں گردوغبار کے طوفان کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے جس کے سبب شاہراہوں پرسفرکرنے والوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہئے۔ 
اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت مکہ مکرمہ میں ہوگا جہاں پارہ 45 ڈگری تک پہنچے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری  السودہ کے علاقے میں ہوگا۔ 
 

شیئر: