Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ایک شہر میں لینڈ لائن پر ٹیلیفونک رابطے کےلیے ایریا کوڈ ضروری

مواصلاتی کمپنی ایس ٹی سی نے کہا ہے کہ آئندہ ایک شہر میں بھی لینڈ لائن سے لینڈ  لائن پر رابطہ کرتے وقت ایریا کوڈ نمبر شامل کرنا ہوگا اس کے بغیر رابطہ نہیں ہوسکے گا۔ 
اخبار 24 کے مطابق ایس ٹی سی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی مملکت بھر میں لینڈ لائن کے تمام نمبروں پر رابطے کا یکساں طریقہ کار متعارف کرانے کی پالیسی کے تحت کی گئی ہے۔ 
ایس ٹی سی کا کہنا ہے کہ لینڈ لائن کے نمبر سے دوسرے نمبر پر رابطہ کرنے کے لیے ایریا کوڈ شامل کرنے سے صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں آئے گا۔ اس کا مقصد صرف تکنیکی سہولت سے فائدہ اٹھانا ہے۔ 
ایس ٹی سی کا کہنا ہے کہ ریاض ریجن کے شہروں میں سے مثلا عفیف کا کوئی رہائشی لینڈ لائن سے اپنے کسی عزیز یا دوست کو عفیف میں رابطہ کرے گا تو اسے 011 علاقے کا کوڈ نمبر فون نمبر کے ساتھ شامل کرنا ہوگا۔
ریاض شہر سمیت ریجن کے ہر شہر کا نمبر ملانے سے قبل 011 بڑھانا ہوگا۔ اسی طرح مکہ  مکرمہ ریجن کے شہر جدہ میں اگر کوئی لینڈ لائن سے ہی جدہ کے ہی کسی اور رہائشی سے رابطہ کرنا چاہے گا تو اسے لینڈ نمبر سے پہلے  012 ملانا ہوگا۔

شیئر: