Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

کراچی میں لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

اطلاعات کے مطابق علاقہ مکینوں نے ملزم کو نوجوان کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا (فوٹو: اے ایف پی)
کراچی پولیس نے قیوم آباد کے علاقے سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے خلاف نوجوان لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی (بدفعلی) کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر صوبائی اسمبلی وقار حسین شاہ کی مدعیت میں دائر مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ قیوم آباد کے رہائشی 15 سالہ بچے کے ساتھ ملزم نے بدفعلی کی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار لیا ہے۔
کراچی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تعزیرات پاکستان کی دفع 377 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے.
پولیس ذرائع سے موصول اطلاعات کا مطابق گرفتار ملزم تحریک انصاف کراچی ونگ کا کارکن ہے۔
اس حوالے سے ان کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جس میں ملزم کا مبینہ تعلق تحریک انصاف سے بتایا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق علاقہ مکینوں نے ملزم کو نوجوان کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے پکڑا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

شیئر: