Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

گاڑی میں بچوں کی سلامتی کے لیے محکمہ ٹریفک کے مشورے

عمر کے لحاظ سے بچوں کی نشست استعمال کی جائے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ٹریفک نے  گاڑی میں بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ والدین  گاڑی میں بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے چار باتوں کا اہتمام کریں۔ 
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ عمر کے لحاظ سے بچوں کی نشست استعمال کی جائے۔ حفاظتی بیلٹ باندھی جائے۔ 
بچوں کو بازو یا اوپر کی طرف سے نکلنے کی اجازت نہ دی جائے اور بچوں کو نگراں کے بغیر گاڑی میں تنہا نہ چھوڑا جائے۔ 
سعودی محکمہ ٹریفک نے بیان میں مزید کہا کہ بچوں کے لیے مختص محفوظ نشستوں کا استعمال اشد ضروری ہے۔ ایسا کرنے پر ان کی سلامتی یقینی  ہوجاتی  ہے اور وہ  دائیں بائیں حرکت نہیں کرپاتے۔ اچانک گاڑی رکنے یا موڑنے کی صورت میں بھی بچے جھٹکے سے زخمی نہیں ہوتے۔ 

شیئر: