کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 16 ملین ہوگئی
’587 مراکز کے ذریعہ 16 ملین سے زیادہ شہریوں اور غیر ملکیوں کو ویکسین لگائی گئی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں اب تک 16 ملین افراد نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں موجود 587 مراکز کے ذریعہ ویکسین لینے والوں کی تعداد 16 ملین سے تجاوز کر گئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو چاہئے کہ حفاظتی تدابیر پر عمل جاری رکھیں، سماجی فاصلہ اور ماسک کی پابندی کریں‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’کورونا ویکسین انتہائی محفوظ ہے اور یہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لئے بالکل مفت ہے‘۔