Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

جنوبی جدہ میں کیمیکل کے گودام میں زبردست آگ

فوری کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔(فوٹو ٹوئٹر) 
سعودی عرب میں جنوبی جدہ کے الخمرہ محلے میں کیمیکل کے گودام میں پیر کو زبردست آگ لگ گئی۔ سیاہ دھویں کے گھنے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ آگ پرفوری کارروائی کرکے قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

متاثرہ گودام کا رقبہ 1400 مربع میٹر ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

جدہ میونسپلٹی نے کہا کہ متاثرہ گودام کا رقبہ 1400 مربع میٹر ہے۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا۔
آس پاس واقع گوداموں تک آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا۔ شدید گرمی میں آگ پر قابو پانے کا کارروائی چیلنجنگ تھی۔

شیئر: