Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شیخ منصور الاحمد کی وفات پر سعودی قیادت کی تعزیت

’سعودی قیادت کی جانب سے امیر کویت سے ٹیلی فونک رابطے میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے شیخ منصور الاحمد الجابر المبارک کی وفات پر تعزیت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے شیخ منصور کی وفات پر گہرے دل اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متوفی کے لیے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
دوسری طرح ولی عہد شہزداہ محمد بن سلمان نے  بھی امیر کویت شیخ نواف الاحمد سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ادھر امیر کویت نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ  ادا کیا ہے۔
 

شیئر: