Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

کورونا ویکسین :ایک کروڑ 54 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دے دی گئی 

ممکت میں ویکسینیشن کا آغاز گزشتہ برس دسمبر سے کیا گیا تھا(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق مملکت بھر میں ایک کروڑ 54 لاکھ 32 ہزار 191 کورونا ویکسینیں کی خوراکیں دے دی گئیں- 
اخبار  24 کے مطابق وزارت صحت نے گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ایک لاکھ  56 ہزار سے زیادہ  کورونا ویکسین کی خوراکیں دی گئیں- 
یاد رہے کہ وزارت صحت نے کورونا ویکسین کی مہم کا پہلا مرحلہ  17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا  جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو کیا گیا- 
موجودہ مرحلے کے  دوران ویکسین سینٹر مملکت کے تمام علاقوں میں کھول دیے گئے ہیں اور جہاں زیادہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے وہاں مزید سینٹرز قائم کیے  جارہے ہیں- 

شیئر: