Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شہزادہ خالد الفیصل مکہ ڈیجیٹل نمائش کا افتتاح آج کریں گے

’مکہ مکرمہ نمایاں کارکردگی ایوارڈ سے 9 وزارتوں اور اداروں کو خدمات کے اعتراف میں نوازا جائے گا‘ ( فوٹو: واس)
گونر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل ’ڈیجیٹل مکہ‘ نمائش کا افتتاح آج کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ ڈوم میں منعقد ہونے والی نمائش میں ریجن میں بہترین ڈیجیٹل کارنامے اور خدمات انجام دینے والے اداروں اور وزارتوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
نمائش کے دوران مکہ مکرمہ میں پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کے نئے منصوبے کا تجرباتی افتتاح ہوگا۔
قبل ازیں گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جدہ ڈوم کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہیں تیاروں سے آگاہ کرنے کے لیے مختلف پروگراموں کی بریفنگ دی گئی۔
مکہ مکرمہ نمایاں کارکردگی ایوارڈ میں نو وزارتوں اور اداروں کے خدمات کے اعتراف میں نوازا جائے گا۔

شیئر: