Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات

’دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطی کو درپیش صورتحال اور خطے کے استحکام کے متعلق گفتگو کی ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نیوم میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلما کے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیر خارجہ نے مشرق وسطی کو درپیش صورتحال اور خطے میں استحکام کے حوالے سے بھی گفتگو کی ہے۔
ملاقات کے موقع پر برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی کے علاوہ سعودی عرب میں برطانوی سفیر بھی موجود تھے۔

شیئر: