Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

عراق کے دارالحکومت بغداد میں سینیئر انٹیلیجنس افسر قتل

شدت پسند تنظیم داعش کو شکست دینے کے بعد بھی اس کے خلاف فوجی آپریشز جاری ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے عراقی انٹیلیجنس کے سینیئر افسر نبراس ابو علی کو قتل کیا ہے۔
عرب نیوز نے ٹی وی چینل العربیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی انٹیلیجنس افسر کو ایسے وقت قتل کیا گیا جب خفیہ ادارے نے شہریوں کے خلاف متعدد تخریبی منصوبوں کو ناکام بنایا۔
عراق میں حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی سرکاری بیان ابھی سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ مارچ کے اوائل میں ایک انٹیلیجنس افسر کو بغداد کے مغربی حصے میں قتل کیا گیا تھا۔
کئی برس قبل شدت پسند تنظیم داعش کی شکست کے باوجود اس کے خلاف جاری ملٹری آپریشنز کے دوران قتل کا یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
 

شیئر: