Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سورج گرہن جب یہ چمکتی ہوئی انگوٹھی کی طرح نظر آئے گا

رواں سال کا پہلا سورج گرہن سعودی عرب یا عرب دنیا میں نہیں دیکھا جا سکےگا۔(فوٹو ٹوئٹر)
آئندہ ہفتے جزوی سورج گرہن دنیا کے جن حصوں میں نظر آئے گا ان میں شمالی امریکہ، روس اور گرین لینڈ کے علاقے شامل ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ سورج گرہن جو رواں سال کا پہلا ہوگا سعودی عرب یا عرب دنیا میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

5 گھنٹے تک جاری رہنے والا سورج گرہن دن 11.12بجے شروع ہوگا۔ (فوٹو انسپلیش)

جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے صدر ماجد ابو زہرا نے بتایا ہے کہ ایسے وقت میں جب چاند زمین اور سورج کے درمیان میں آتا ہے تو سورج کا بیرونی حصہ ہی روشن رہ جاتا ہے جو چاند کے گرد ہالہ بناتا ہے اور چمکتی ہوئی انگوٹھی کی مانند نظرآتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس قسم کا واقعہ قمری مہینے کے آغاز میں ہوتا ہے جب چاند زیادہ ترسورج کا احاطہ کرتا ہے۔
ماجد ابو زہرا نے مزید بتایا کہ یہ سورج گرہن روس کے علاوہ مشرق بعیداور گرین لینڈ کے مغربی علاقے کے ممالک کے ساتھ  کینیڈا میں عوام دیکھ سکیں گے۔

سورج گرہن روس کےعلاوہ مشرق بعید اور گرین لینڈ کےمغربی علاقے میں نظر آئے گا۔ (فوٹو انسپلیش)

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر  چاند اپنے حجم  کے لحاظ سے  سورج  کا پوری طرح احاطہ نہیں کرے گا کیونکہ وہ زمین سے بہت دور ہوگا اور چاند کا ظاہری حجم زیادہ بڑا نہیں ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ سورج کے گرد ایک انگوٹھی کی مانند چمکیلی روشنی چاند کو گھیرے میں لے لے گی۔
واضح رہے کہ 10جون کو نظرآنے والا سورج گرہن پانچ گھنٹے تک جاری رہے گا اور سعودی وقت کے مطابق دن11 بج کر12منٹ سے شروع ہو گا جو کہ شام 4 بج کر11 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔ یہ گرین ویچ ٹائم (جی ایم ٹی) وقت کے مطابق صبح 8 بج کر12 منٹ سے ایک بج کر 11 منٹ بنتا ہے۔
 

شیئر: