Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مراکش کے ڈیزائنر'اینڈم فیشن ایوارڈ' کے فائنلسٹس میں شامل

ایوارڈ کے لئے فائنلسٹس کا انتخاب 300 سے زیادہ ڈیزائنرز میں سے کیاگیا۔ (فوٹو انسٹا گرام)
فرانسیسی، مراکشی ڈیزائنر شراف تاجر کی ذہنی تخلیق 'کاسابلانکا' اورسونیا احمیمو کے فیشن لیبل'اسود' کو2021 کے اینڈم فیشن ایوارڈ کے گرینڈ پرائز اور لوازمات کے انعامات کے لئے فائنلسٹس کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے
عرب نیوز کے مطابق  اینڈم فیشن ایوارڈ 1989 میں نتھالی ڈوفور نے فرانسیسی وزارت ثقافت اور ڈیفی موڈ فیشن آرگنائزیشن کے مابین مشترکہ منصوبے کے طور پر قائم کیا تھا۔
اس ایوارڈ کا مقصد یورپ کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی کوشش کرنا تھا ۔یہ ایوارڈ 3 لاکھ یورو یعنی 364996 ڈالر اور بیلنسیاگا کے سی ای او نیز رواں سال کی جیوری کے صدر سیڈرک شربٹ سے ایک سال کی کوچنگ پر مبنی ہے۔

2021 اینڈم فیشن ایوارڈ کے فاتحین کا انتخاب یکم جولائی کو جیوری کرے گی۔(فوٹو انسٹا گرام)

تاجر کا بزی پیرسین لیبل اس ایوارڈ کا دعویدار ہے۔ اس کے ساتھ دیگر باصلاحیت ڈیزائنرز بھی مقابلے میں شامل ہیں۔
فہرست میں لندن میں مقیم ویمنز ویئر ڈیزائنر روک ہوانگ شامل ہیں جنہوں نے 2016 میں اپنا روک لیبل قائم کیا تھا۔ اسی طرح لندن میں مقیم مردانہ لباس ڈیزائنر بیانکا سانڈرز بھی فہرست  میں شامل ہیں۔
یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس کے گرانڈ پرائز کے فائنل کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔
تاجر نے کاسابلانکا کے آفیشل انسٹا گرام پر ایک پیغام میں لکھا  ہےکہ امسال کے اینڈم فیشن ایوارڈ کا فائنلسٹ ہونا اعزاز ہے۔
ہم نے اب تک جو کچھ حاصل کیا اس کی اینڈم جیوری کے سامنے نمائش کرنااورکاسابلانکا کے لئے اپنے عظیم عزائم کااظہار کرنا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔
ہمیں اپنے بہت سے باصلاحیت اور معززڈیزائنرزکے ساتھ نامزد کیا گیا ہے۔ اس پر ہم بہت پرجوش ہیں۔

یہ ایوارڈ جیتنے والوں میں مارٹن مارگیلا، کرسٹوفی لیمائر اور جیریمی سکاٹ شامل ہیں۔(فوٹو انسٹاگرام)

دریں اثنا مراکشی ،فرانسیسی ڈیزائنر احمیمو جنہوں نے2016 میں چمڑے کی اشیا کا اپنا فیشن برانڈ 'اسود' متعارف کرایا تھا،انہیں لوازمات کے انعام کیلئے نامزد کیا گیا ہے جس کی مالیت 50 ہزار یو رو ہے۔ دوسرے دعویداروں میں جیولر سیموئل فرانکوئس شامل ہیں۔
فائنلسٹس کا انتخاب 300 سے زیادہ ڈیزائنرز میں سے کیاگیا جنہوں نے ایوارڈ کے لئے درخواست دی تھی۔
2021 اینڈم فیشن ایوارڈ کے فاتحین کا انتخاب یکم جولائی کو ایک جیوری کرے گی جو بلیک پنک کی لیزا، چینی گلوکار کرس لی، فیشن ڈیزائنر کربی جین ریمنڈ، فوبی فیلو و دیگر پرمشتمل ہے۔
ماضی میں یہ ایوارڈ جیتنے والوں میں مارٹن مارگیلا، وکٹر اینڈ رولف، کرسٹوفی لیمائر اور جیریمی سکاٹ شامل ہیں۔
 

شیئر: