Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی وزرا کی اہم پریس کانفرنس اتوار کو

پریس کانفرنس اتوار کی سہ پہر ساڑھے تین بجے منعقد کی جائے گی۔(فوٹو الوطن)  
سعودی وزیر کھیل اور قائمقام وزیر اطلاعات اتوار کو اہم  پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے حوالے سے اپنی وزارت کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات اور کلبوں و اکیڈیموں کو جاری کیے گئے لائسنس کے علاوہ وزارت کی حمکت عملی پر روشنی ڈالیں گے۔ 

 صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے۔(فوٹو ایس پی اے)

دوسری جانب قائمقام وزیر اطلاعات  ڈاکٹر ماجد القصبی موجودہ اہم امورکے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کے علاوہ مختلف موضوعات پربریفنگ دیں گے۔ 
پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے۔ پریس کانفرنس اتوار کی سہ پہر ساڑھے تین بجے منعقد کی جائے گی۔  

شیئر: