Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پیٹرول اسٹیشن کے کارکن کو زدوکوب کرنے والے گرفتار

سوشل میڈیا پروائرل وڈیو سے ملزمان کی شناخت کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
قصیم ریجن کے  پولیس ترجمان  کا کہنا ہے کہ پیٹرول اسٹیشن کے کارکن کو زدوکوب کرکے فرارہونے والے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان کرنل بدر السحیبانی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی وڈیو جس میں دوافراد کو دکھایا گیا تھا جو پیٹرول اسٹیشن کے کارکن کو زدوکوب کررہے تھے۔
وڈیو کے ذریعے پولیس نے ملزمان کی شناخت معلوم کرنے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔
ملزمان سعودی شہری ہیں جن میں سے ایک کی عمر 20  جبکہ دوسرے کی 50 برس کے قریب ہے ۔
کرنل السحیبانی کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات کے لیے ملزمان کو پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے جہاں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیس عدالت میں فائل کیاجائے گا۔  

شیئر: