Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

معمرشخص کی آنتوں کا کامیاب آپریشن 

آنتوں میں رسولیوں کے باعث مریض کو کافی مشکلات کا سامنا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
صامطہ جنرل ہسپتال کے سرجنوں نے 60 سالہ مریض کی آنتوں کا کامیاب آپریشن کرکے3 رسولیاں نکال دیں-
رسولیوں کے باعث آنتیں بند ہوجانے سے مریض پیٹ میں بار بار مرور کے عارضے میں مبتلا رہتا تھا- 
اخبار 24 کے مطابق جازان محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ساٹھ سالہ مریض کا آپریشن پیچیدہ تھا-  
ڈاکٹروں نے مریض کے پیٹ سے آنتیں نکال کر ان میں موجود رسولیاں آپریشن کرکے ختم کیں- اس دوران ڈاکٹر مریض کی حالت پر نظر رکھے رہے- اسے ضروری سہولتیں فراہم کرتے رہے اور مکمل صحت یابی پر مریض کو ہسپتال  سے فارغ کردیا گیا-

شیئر: