Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
تازہ ترین

ورلڈ سائیکلنگ ڈے کی مناسبت سے ریاض میں ریلی

حکام کی جانب سے معاشرے کو صحت مند عادات اختیار کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ ( فوٹو: ٹوئٹر)
عالمی سائیکلنگ ڈے کی مناسبت سے ریاض میں آج سائیکل سواروں کی ریلی نکالی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی فیڈریشن برائے سائیکلنگ نے معاشرے میں سائیکلنگ کی اہمیت اور افادیت اجاگر کرنے کے لئے ریلی کا اہتمام کیا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’آج شام کو ریلی کا آغاز کنگ عبد اللہ مالیاتی سینٹر سے ہوگا۔ سعودی سائیکلنگ فیڈریشن کے سربراہ عبد اللہ بن علی الوثلان ریلی میں شامل ہوں گے۔‘ 
’سعودی وژن 2030 کی روح کے مطابق معاشرے کو طرز زندگی تبدیل کرنے اور صحت مند عادات اختیار کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔‘
’ہمارے معاشرے میں موٹاپا اور ذیابیطس کے علاوہ بلڈ پریشر کی شرح بہت زیادہ ہے جس کی وجہ آرام پسند طرز زندگی ہے۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ریلی کے دوران معاشرے کے افراد کو رضا کارانہ خدمات فراہم کرنے کی بھی ترغیب دی جائے گی۔‘

شیئر: