Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مکہ اور مدینہ ریجن سمیت کئی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان

سب سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ السودۃ  میں متوقع ہے۔ (فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے بدھ کو مملکت میں موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ بدھ کو جازان، عسیر، باحہ کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہوگا جبکہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور حائل ریجنوں میں متعدد مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
موسمیات کے مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ’بدھ کو مشرقی ریجن میں تیز ہوائیں چلیں گی جن سے مطلع گرد آلود ہوجائے گا۔ ممکن ہے کہ اس کا سلسلہ ریاض ریجن کے جنوبی علاقے تک پہنچ جائے‘۔
موسمیات کے قومی مرکز نے بتایا کہ ’ مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ السودۃ  میں متوقع ہے‘۔ 

شیئر: