Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 21 جون ، 2025 | Saturday , June   21, 2025
ہفتہ ، 21 جون ، 2025 | Saturday , June   21, 2025

ایک ہفتے میں وزارت تجارت کے 25 ہزار تفتیشی دورے

’ملک بھر کے بڑے شہروں کی مارکیٹوں، دکانوں اور شاپنگ مالز میں تفتیشی دورے کئے گئے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت تجارت کی ٹیموں نے گزشتہ ہفتہ کے دوران 25 ہزار 112 تفتیشی دورے کئے ہیں جن میں 821 دکانوں کے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملک بھر کے بڑے شہروں کی مارکیٹوں، دکانوں اور شاپنگ مالز میں کئے جانے والے دوروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’جن دکانوں اور مارکیٹوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے وہاں گاہکوں کے جسم کے درجہ حرارت ناپنے کا اہتمام نہیں تھا‘۔
’بعض دکانوں میں طے شدہ تعداد سے زیادہ افراد کو آنے کی اجازت تھی جبکہ بعض میں سماجی فاصلے کا اہتمام نہیں کیا گیا‘۔
’ایسی دکانوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے جس میں کارکن یا گاہک بغیر ماسک کے تھے‘۔
وزارت نے تاکید کی ہے کہ ’طے شدہ تعداد کے مطابق گاہکوں کو آنے کی اجازت دینا اور ملازمین سمیت دکان میں موجود تمام افراد سے ماسک کی پابندی کروانا دکانداروں کی ذمہ داری ہے‘۔

’ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہے، خلاف ورزی دوبارہ کی گئی تو دکان بند کردی جائے گی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)

’اسی طرح دکان کے اندر، شاپنگ مال اور مارکیٹ میں جگہ جگہ سینیٹائزر رکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے‘۔
وزارت نے خبر دار کیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہے جبکہ خلاف ورزی دوبارہ کی گئی تو دکان بند کردی جائے گی۔

شیئر: