Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امارات میں جون کے لیے بھی پٹرول کے نرخ بڑھ گئے

نئے نرخ یکم جون 2021 سے نافذ ہوں گے۔ (فوٹو خلیج ٹائمز)
متحدہ عرب امارات نے جون 2021 کے لیے پٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔ مئی کے مقابلے میں پٹرول مہنگا ہوگیا۔
الامارات الیوم کے مطابق سپر 98 ایک لٹر کی قیمت مئی میں 2.30 درہم تھی جون میں 2.38 درہم ہوگئی۔ 8 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 
خصوصی 95 کی قیمت مئی میں 2.18 درہم تھی جو اب 2.27 درہم میں دستیاب ہوگا۔ 9 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 
اے پلس 91 کی قیمت 2.11 درہم کے بجائے 8 فلس کے اضافے سے 2.19 درہم میں دستیاب ہوگا۔
ایک لٹر ڈیزل 2.17 درہم کے بجائے 13 فلس کے اضافے سے 2.30 درہم میں مہیا ہوگا۔  
نئے نرخ یکم جون 2021 سے نافذ ہوں گے۔ سب سے زیادہ اضافہ ڈیزل کے نرخ میں ہوا ہے۔ قیمتوں میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔

شیئر: