Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

کورونا کے متعلق آج پریس کانفرنس ہوگی

’عام شہری و غیر ملکی بھی ٹوئٹر پر خصوصی ہیش ٹیگ کے ذریعہ سوالات کر سکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت کے صدر دفتر ریاض میں آج کورونا کے متعلق پریس کانفرنس منعقد ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی  اپنے خطاب میں وبا کی عالمی صورتحال کے علاوہ ملک میں انسداد کی کوشش پر روشنی ڈالیں گے‘۔
’اپنے خطاب میں وہ ویکسین  لینے والوں کی تعداد اور اس حوالے سے پیدا ہونے والے سوالات کے متعلق بھی احاطہ کریں گے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’صحافی برادری کے علاوہ عام شہری اور غیر ملکی بھی ٹوئٹر پر مخصوص ہیش ٹیگ کے ذریعہ سوالات کر سکتے ہیں‘۔
 
 

شیئر: