Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مسافروں کو لانے کے لیے فضائی کمپنیوں کو اجازت نامہ جاری

سعودی سول ایوی ایشن کی جانب سے گیارہ ممالک سے آنے والے غیرملکیوں کےآنے کی پابندی ختم کیے جانے کے حوالے سے تمام فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کومسافروں کو لانے کے لیے اجازت نامہ جاری کیا ہے۔
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے فضائی سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ہے کہ’ گیارہ ممالک سے آنے والے غیر ملکیوں کو مشروط اجازت جاری کر دی گئی ہے‘۔ 
جن ممالک سے غیر ملکی مسافروں کوآنے کی اجازت دی گئی ہیں ان میں امارات، جرمنی، امریکہ، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، برطانیہ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس اور جاپان شامل ہیں۔ 
گیارہ ممالک سے آنے والے وہ غیر ملکی جو کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ شرائط پرپورا نہیں اترتے انہیں لازمی قرنطینہ کی پابندی کرنا ہو گی۔ 
واضح رہے سعودی وزارت داخلہ نے 2 فروری 2021 سے پاکستان سمیت 20 ممالک سے مملکت آنے والے غیر ملکیوں پرپابندی عائد کی تھی جبکہ سعودی شہری، سفارتکاراور انکے اہل وعیال کے علاوہ طبی عملہ اس پابندی سے مستثنی تھا۔ 
وزارت داخلہ کی جانب سے سنیچر کو جاری کئے جانے والے اعلامیے جس پر عمل درآمد اتوار سے کیا جائے گا اس سے مکمل طور پر وہی غیر ملکی مستفیض ہونگے جنہوں نے کورونا ویکسین لگوائی ہے یا انہیں کورونا سے صحتیاب ہوئے چھ ماہ سے کم عرصہ ہوا ہے۔
دیگر غیرملکیوں کو مملکت آنے کے بعد اپنے خرچ پر ہوٹل میں قرنطینہ ہوا پڑے گا۔ 

شیئر: