Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
تازہ ترین

سعودی فضائیہ کے کمانڈر سے اماراتی ہم منصب کی ملاقات 

فضائیہ کے درمیان تعاون مضبوط بنانے کے طریقے بھی زیر بحث آئے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے کنگ عبدالعزیز ایئربیس میں متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل ابراہیم العلوی نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے  مطابق انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر برادرانہ ماحول میں بات چیت کی جبکہ دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان تعاون کے رشتے مضبوط بنانے کے طریقے بھی زیر بحث آئے۔ 

اماراتی فضائیہ کے کمانڈر نے ایئر بیس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔  (فوٹو ایس پی اے)

اماراتی فضائیہ کے کمانڈر اور ان کے  ہمراہ آئے ہوئے وفد نے آرامکو کمپنی کے آپریشن سینٹر، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹر (اثرا) اور ایئر بیس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ 

شیئر: