Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

کورونا سے چوبیس گھنٹے میں ریکارڈ 17 اموات، ایکٹیو کیسز دس ہزار سے زیادہ

گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار 320 نئے مریض سامنے آئے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں چند دنوں سے کورونا کے نئے کیسز میں کمی کے بعد مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ایکٹیو کیسز دس ہزار سے بڑھ گئے۔
بدھ 26 مئی کو بھی ایک ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں  جبکہ چوبیس گھنٹے میں ریکارڈ سترہ اموات ہوئی ہیں۔ 
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 320 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 873 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 17 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کرسات ہزار 295 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار 23 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 348 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض  مکہ ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 404 ہے جبکہ ریاض ریجن میں 343 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘

اب تک چار لاکھ 44 ہزار 780 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے(فوٹو اے ایف پی)

شرقیہ ریجن میں 164، مدینہ ریجن میں 120، عسیر ریجن میں 50، جازان ریجن میں 60، القصیم ریجن میں 52، تبوک ریجن میں 35، حائل ریجن میں 32، نجران ریجن میں 32، الباحہ ریجن میں 15، الحدود الشمالیہ میں 8 جبکہ الجوف ریجن میں 5 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 44 ہزار 780 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ 27 ہزار 462 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: