آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار عتیق خان نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی خدمات قابل تحسین ہے جن پر ہم دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ سعودی عرب امت مسلمہ کا مرکز ہے اس لئے دنیا بھر کے مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ مملکت کے استحکام کےلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ۔ اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں حالیہ قتل و غارت گری ہندوستانی کے جمہوری نظام پر بد ترین داغ ہے ۔ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی مسئلے کو مزید پےچےدہ بنا رہی ہے ۔ جنوبی ایشیاءکا مستقبل مسئلہ کشمیر کے پر امن حل سے مشروط ہے ۔ یہ بات واضح ہے کہ یہ تنازع پاکستان اور ہندوستان تنہا حل نہیں کر سکتے ۔ خطے میں امن کی خواہشمند قوتوں کو اپنا کردار اداکرنا چاہئے ۔