مملکت کے کئی علاقوں میں بدھ کو بارش کا امکان
سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ میں ہوگا(فوٹو عرب نیوز)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے بدھ کو مملکت میں موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ بدھ کو نجران، عسیر اور باحہ کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کا سلسلہ مکہ مکرمہ ریجن کے بالائی مقامات تک پھیل جائے گا۔
بیان کے مطابق مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ مشرقی ریجن میں متعدد مقامات پر تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مشرقی ریجن میں متعدد مقامات پر تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ ان کا سلسلہ ریاض ریجن کے مشرقی اور جنوبی مقامات تک پھیل جائے گا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت بارہ سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے۔