Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی ٹورازم ڈویلمپنٹ فنڈ کے سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے معاہدے

بڑے شہروں میں سیاحت کے اداروں کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی ٹورازم ڈویلمپنٹ فنڈ (ایس ٹی ڈی ایف) نے عرب نیشنل بینک کے ساتھ مملکت میں سیاحت کے منصوبوں کی انویسٹمنٹ بڑھانے کے لیے دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ایک معاہدے کے تحت مملکت میں سیاحت کے منصوبوں کی سپورٹ کے لیے مشترکہ فنانسنگ مکینیزم کی فراہمی شامل ہے۔
دوسرا معاہدہ سعودی ٹورازم ڈویلمپنٹ فنڈ  کو سیاحت کے شعبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مالی اعانت فراہم کرنے کے لیے مالی گارنٹی فراہم کرنے کے طریقۂ کار کی نشاندہی کرتا ہے۔
سعودی ٹورازم ڈویلمپنٹ فنڈ کے سی ای او قصی الفاخری نے کہا کہ معاہدوں سے مملکت کے سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے بڑے شہروں میں سیاحت کے اداروں کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔
قصی الفاخری نے کہا کہ ایس ٹی ڈی ایف سیاحت کے شعبے کے لیے سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور مملکت کے اہداف کے حصول میں بینکاری کے شعبے کے ساتھ شراکت قائم رکھے گا۔

شیئر: