Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

مشترکہ مشقوں کے لیے یونان کے جنگی طیاروں کی آمد

’ دونوں دوست ممالک کے درمیان مشترکہ فضائی مشقیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں‘ ( فوٹو: واس)
سعودی اور اور یونانی فضائیہ کی مشترکہ مشقوں کا آغاز رواں ماہ  ہوگا جبکہ یونانی جنگی طیارے کنگ فیصل ایئربیس پہنچنا شروع چکے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کنگ فیصل ایئربیس کے سربراہ جنرل ناصر بن سعید القحطانی نے یونانی فوجیوں کا استقبال کیا ہے۔
جنرل ناصر القحطانی نے کہا ہے کہ ’دونوں دوست ممالک کے درمیان مشترکہ فضائی مشقیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں‘۔

’مشقوں کا مقصد تجربات کا تبادلہ اور جوانوں کو جدید جنگی ٹیکنیک فراہم کرنی ہیں‘ ( فوٹو: واس)

’مشقوں کے آغاز سے پہلے اور دوران ہم کورونا وائرس سے بچنے کی تمام احتیاطی تدابیر پر سختی عمل کریں گے‘۔
’مشقوں کا مقصد تجربات کے تبادلے کے علاوہ دونوں  ملکوں کے جوانوں کو جدید جنگی ٹیکنیک اور مہارتیں فراہم کرنی ہیں‘۔

شیئر: