Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

ابوظبی کی ٹریول گرین لسٹ میں جرمنی اور امریکہ سمیت چھ نئے ممالک شامل

دیگر ممالک میں آذربائیجان، کرغزستان، سپین اور مالڈووا شامل ہیں(فوٹو عرب نیوز)
ابوظبی کے محکمہ ثقافت اور سیاحت کے دفتر نے بتایا ہے کہ ابوظبی نے جرمنی اور امریکہ سمیت اپنی ٹریول گرین لسٹ میں چھ نئے ممالک کو شامل کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس لسٹ میں شامل دیگر ممالک میں آذربائیجان، کرغزستان، سپین اور مالڈووا شامل ہیں۔
ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو ابوظبی پہنچنے کے بعد  قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اورانہیں ایئر پورٹ پر صرف پی سی آر ٹیسٹ لینے کے لیے کہا جائے گا۔
جو ممالک ابوظبی کی ٹریول گرین لسٹ میں شامل نہیں ہیں وہاں سے آنے والے افراد کو دس دن کے لیے قرنطینہ ہونا ضروری ہے اور انہیں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت جانے والی پرواز میں سوار ہونے کے لیے پی سی آر کا منفی ٹیسٹ دکھانا ہو گا۔

شیئر: