پاکستان میں چین کی کورونا ویکسین کین سائنو کی تیاری اور پیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔
سوموار کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری اور پیکنگ کی شروعات کا اعلان کرتے ہوئے نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کی ٹیم کو مبارکباد دے دی۔
انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ این آئی ایچ پاکستان کی ٹیم کین سائنو بائیو چائنہ کی مدد سے پاکستان میں کین سائنو ویکسین کی کامیاب فارمولیشن اور پیکنگ پر مبارک باد کے مستحق ہے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں 30 سے 40 سال کی عمر کے افراد کی ویکسینیشن سنیچر سےNode ID: 567561
-
عید کے بعد کراچی، حیدرآباد میں کورونا کیسز میں اضافہNode ID: 567866
انہوں نے کہا کہ ویکیسن کو تیاری سے پہلے معیار یقینی بنانے کے لیے سخت ٹیسٹنگ سے گزار گیا ہے۔
فیصل سلطان کے مطابق یاکستان میں کین سائنو ویکیسن کی تیاری کورونا ویکسین کی فراہمی میں ایک اہم قدم ہے۔
پاکستان میں تیار کردہ ویکیسن کا نام پاک ویک رکھا گیا ہے۔ خیال رہے کین سائنو ویکسین کی فارمولیشن اور پیکنگ کا خام مال چین سے خریدا گیا ہے۔
Congratulations to the NIH Pak team and its leadership for successful fill/finish (from concentrate) of the Cansino vaccine with the help of Cansino Bio Inc. China. The product has passed the rigorous internal QA testing. An imp step to help in our vaccine supply line pic.twitter.com/hrkySTJxPX
— Faisal Sultan (@fslsltn) May 24, 2021
ڈاکٹر فیصل سلطان کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین ٹوئٹر پر مختلف ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
بعض نے اسے کورونا ویکسین کے خلاف جنگ میں اہم اقدام قرار دے کر ڈاکٹر فیصل سلطان اور حکومت کو مبارک باد دے ڈالا تو بعض ایسے بھی تھے کہ انہوں نے اس کے معیار اور بین الاقوامی سفر کے لیے اس کی قبولیت پر سوالات اٹھاتے نظر آئے۔

شیرکوہ مزاری نامی صارٖف نے پوچھا کہ کیا یہ ویکسین بیرون ملک قابل قبول ہوگا؟ کیا اس کے لگانے سے بیرون ملک سفر میں مدد ملے گی؟
احسان نامی صارف نے چین کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ چین کے شہر ووہان میں وبا کی شروعات کے وقت حکومت پاکستان کی جانب سے ادویات اور دوسری چیزیں چین بھیجے پر بعض افراد نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔












