Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

پاکستان کی فضائیہ کے سربراہ کا نائیجیرین آرمی چیف کے انتقال پر اظہار افسوس

سربراہ پاک فضائیہ نے نائیجیریا کی فوج کے لیے لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہرو کی خدمات کو سراہا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہرو کی طیارے کے حادثے میں ہلاکت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
سنیچر کو جاری ایک بیان کے مطابق سربراہ پاکستانی فضائیہ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔
ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہرو ایک بہترین آرمی جرنیل تھے اور ان کی وفات کے بعد پیدا ہونے والے خلا کو پُر نہیں کیا جاسکتا۔
بیان کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے نائیجیریا کی فوج کے لیے لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہرو کی خدمات کو سراہا۔

شیئر: