Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

کورونا: 11 سو سے زائد کیسز کی تصدیق ،980 افراد شفایاب

کورونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 11 سو 36 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں اس مہلک وائرس سے 10 افراد ہلاک ہوئے۔
وزارت صحت کی جانب سے بروز جمعہ 21 مئی کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ہی دن میں کورونا سے 980 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس مرض شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار 706 تک پہنچ گئی۔
سعودی عرب میں کورونا کے مجموعی کیسز 4 لاکھ 38 ہزار 705 تک پہنچ گئے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 7 ہزار 224 ہلاکتیں ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔

سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں رہے (فوٹو، ٹوئٹر)

گزشتہ ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کی تعداد ریاض ریجن میں رہی جہاں 342 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ دوسرے نمبر پر مکہ مکرمہ ریجن رہا جہاں 276 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
مشرقی ریجن میں 150 مریض سامنے آئے جبکہ مدینہ منورہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 73 رہی اور عیسر میں 66 افراد اس مرض میں مبتلا پائے گئے۔
جازان ریجن میں 59 جبکہ قصیم 47 ، تبوک 36 ، نجران 27 ، حائل 22 ، الباحہ 18 ، شمالی حدود 14 اور الجوف ریجن میں مریضوں میں تعداد 6 رہی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 775 ہے جن میں سے 1 ہزار 331 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاو کےلیے مقررہ حفاظتی تدابیر پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورونا سے بچاوکےلیے ہرشخص سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سےعمل کرے ۔

عوامی مقامات پر حفاظتی ماسک استعمال کیاجائے(فوٹو، ایس پی اے)

گھرسے باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کیاجائے اور ہاتھوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں تاکہ کورونا سے محفوظ رہا جاسکے۔
ویکسین کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ مملکت میں فراہم کی جانے والی ویکسین مکمل طورپر محفوظ ہے ۔ ویکسینینشن سینٹر میں پیشگی وقت لینے کا مقصد لوگوں کو ازدحام سے بچاناہے تاکہ سینٹرز میں سماجی فاصلے کے اصول پر عمل درآمد کویقینی بناتے ہوئے لوگوں کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے۔

شیئر: