Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
تازہ ترین

خلیجی ممالک میں تین کروڑ کے قریب افراد کو ویکسین لگائی جا چکی

سعودی عرب میں کورونا سے صحتیابی کا تناسب 96.4 فیصد ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
خلیجی مرکز برائے شماریات کا کہنا ہے کہ اب تک خلیجی ممالک میں دو کروڑ 92 لاکھ سے زائد افراد کوکورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
ویب نیوز عاجل نے خلیجی مرکز برائے کورونا کے اعداد و شمار کے حوالے سے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں اب تک دو کروڑ 92 لاکھ 16 ہزار 674 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
جاری اعداد و شمار کے مطابق خلیجی ممالک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 14 ہزار 808 ہے۔ اس مرض سے 18 لاکھ 26 ہزار 347 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 118 تک پہنچ چکی ہے۔
کورونا سے صحتیابی کا تناسب سب سے زیادہ قطر میں رہا جو 97 اعشاریہ آٹھ ہے دوسرا نمبر سعودی عرب اور امارت کا ہے جہاں کورونا سے شفایابی کا تناسب 96 اعشاریہ چار ہے۔
بعدازاں کویت 95 اعشاریہ تین، عمان 92 اعشاریہ پانچ اور بحرین میں 91 اعشاریہ ایک ہے۔
 
 

شیئر: